کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے دن طیب طاہر نے سنچری بنائی، ارشد اللہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ایچ ای سی 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ارشد اللہ نے31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کے آر ایل نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 99 رنز بنائے تھے۔ نصیراللہ 52 اور مرزا سعد بیگ 23رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ ایچ پی سی اوول میں غنی گلاس نے 379 رنز بنائے ۔ طیب طاہر نے 20 چوکوں کی مدد سے 139، سعد نسیم نے 75 اور شہباز جاوید نے 4 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے51 رنز اسکور کیے۔ ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں سرکاری ٹی وی کی ٹیم صرف 93 پر ڈھیر ہوگئی ۔ جواب میں اسٹیٹ بینک نے ایک وکٹ پر 136 رنز بنائے تھے۔