کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹرائیک فورس کا تربیتی کیمپ منگل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہو گیا ،عبدالرزاق نئے بیٹرز کو حریفوں کے چھکے چھڑانے کی تربیت دینگے۔ کیمپ کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز میں جدید دور کی بیٹنگ اور ہارڈ ہٹنگ کی مہارتوں پر کام کرنا ہے۔کیمپ 14 سے 30 جنوری تک این سی اے لاہور میں جاری رہےگا ۔ 17 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں 168 چھکے لگانے والےسابق انٹرنیشنل کرکٹر عبدالرزاقکیمپ کے ہیڈ کوچ ہیں ۔ کیمپ میں عبدالصمد، آفاق احمد ، علی عمران، عماد بٹ، عاشر محمود، حیدر علی، حسن نواز، جہانداد خان ، خواجہ محمد نافع ، خیام خان ، خوشدل شاہ ، محمد عباس آفریدی، محمد عامر برکی، محمد فائق، محمد فیضان ، محمد سرور آفریدی، مبصر خان، محمد اخلاق ، محمد عمران رندھاوا، محمد عرفان خان ، ناصر نواز، سعد مسعود ، شاویز عرفان ، عثمان خان اور یاسر خان شامل ہیں ۔