کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اچھا انسان بننے کے لیے تعلیم اور تربیت دونوں ضروری ہیں ۔ یہ بات انہوں نے سرسیدیونیورسٹی اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطا ب میں کہی۔ اس موقع پرچانسلر جاوید انوارودیگر نے خطاب کیا ۔ گالا میں پہلی پوزیشن قائد اعظم ہاؤس نے حاصل کی ۔