کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلنے اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئی ۔ پاکستان کے پانچ کھلاڑی ملتان پہنچ گئے ہیں، کپتان شان مسعود سمیت دیگر کھلاڑی منگل کو پہنچیں گے۔ٹیسٹ سیریز کے دوران 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ تماشائیوں کو فاطمہ جناح ٹاؤن میں پارکنگ سے خصوصی شٹل بس میں اسٹیڈیم تک لایا جائے گا۔