جدہ (جنگ نیوز) بارسلونا فٹبال کلب نے 15 باراسپینش سپر کپ جیت لیا۔ بارسلونا نے جدہ کے شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں روایتی حریف ریال میڈریڈ کو 5-2سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔ بارسلونا کیلئے رافنہا نے دو جبکہ رابرٹ لیوانڈوسکی، الیانڈو بلیڈ اور لیمین یمال نے ایک ایک گول کیا، ریال کی جانب سے کائلیان ایمباپے اور روڈریگو نے گول اسکور کیے۔