• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی سکائوٹس ہیڈکوارٹرز میں سیمینار اور زرعی نمائش

کوئٹہ(پ ر) فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) سبی سکاوٹس کی جانب سے سبی سکاوٹس ہیڈکوارٹرز میں نوجوان دانشوروں پر مشتمل سیمینار اور زرعی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور فرنٹیئر کور پبلک سکول کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار میں نوجوان دانشوروں اور طلبہ نے استحکام بلوچستان، ہائیبرڈ وار فیر، سیکورٹی فورسز کا کردار ، نوجوانوں کے اتحاد اور طاقت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ سبی میں اپنی نوعیت کا یہ میگا ایونٹ منعقد کرنے کا مقصد ہائی ویلیو ایگریکلچر کے درآمد و برآمد کنندگان، طلبہ، کاشتکاروں و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جس سے کاشتکاروں اور انڈسٹری کے مابین روابط میں مزید بہتری آئے اورکاشتکار پھلوں و سبزیات کی جد ید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی حاصل کرسکیں ۔طلبہ اور دیگر شرکاء نے زرعی نمائش میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور محکمہ زراعت کے حکام سے زراعت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ محکمہ زراعت کے حکام نے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی زرعی نمائشوں سے طلبہ و طالبات کو سیکھنے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں اور ان پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایف سی حکام نے زرعی نمائش کے اختتام پرسٹالز لگانے والوں، طلبہ اور محکمہ زراعت کے افسران کو اعزازی شیلڈز سے نوازا ۔
کوئٹہ سے مزید