• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے موجودہ صدر جوبائیڈن کو لوگوں نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کے سامنے نظر انداز کردیا ۔

اوباما نے حال ہی میں طویل عرصے کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ جو بائیڈن نے سابق صدر کے لیے ظہرانے کی میزبانی بھی کی۔

اس تقریب کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں جو بائیڈن کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ہجوم نے سابق صدر اوباما کو گھیر رکھا ہے۔

ریپبلکن نیشنل کمیٹی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لفظی طور پر کوئی بھی جو بائیڈن سے بات نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے صدر کو نظرانداز کیے جانے کی ایک اور ویڈیو پوسٹ کی اور طنزیہ انداز میں اس کا عنوان دیا کہ "یہ بہت افسوسناک ہے۔"

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوبائیڈن کا مذاق بھی اُڑایا گیا۔

دوسری جانب بارک اوباما نے اپنے ٹوئٹ میں جوبائیڈن کی صدرارت کی تعریف کی اور کہا کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے لیے آپ کا شکریہ۔

اوباما نے کہا کہ آپ کی وجہ سے امریکیوں کو معیاری، سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید