لندن (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو صرف کالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا، آئین اور قومی مفاد کا تقاضا ہےکہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات فوری بحال ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کےخلاف تھی۔ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو اب صرف کالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا، آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔