• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ پاکستان کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،قاری محمد عباس

بریڈفورڈ(زاہدانور مرزا)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر عہدیداران علامہ قاری محمد عباس صدر مذہبی اُمور اور آصف نسیم راٹھور چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ نے پاکستان کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی بحالی پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کے ججز کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ججز نےغیر آئینی اقدام کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے ،اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے سےآئین و قانون، جمہوریت کی بالادستی اور حق وصداقت کی فتح ہوئی ، عمران خان نے تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کے خوف کی بناء پر پاکستان کے قانون کو پاؤں کے نیچے روندا اور عدم اعتماد کی تحریک کوغیر ملکی شازش قرار دیتے ہوئے اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا، سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی پر شب خون مارنے والوں کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔
یورپ سے سے مزید