• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید کو ہتک عزت کی کارروائی میں ناکامی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ عمران ریاض نے کہا ہے کہ اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے سائبر ہتک عزت کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں اُن کے خلاف منصوبہ بندی کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

ایف آئی اے کے سربراہ عمران ریاض نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے سائبر ہتک عزت کے خلاف دائر کی گئی شکایت بند کر دی گئی ہے۔ 

عمران ریاض نے کہا کہ فراہم کردہ شواہد کی قانونی ٹیم نے باریک بینی سے چھان بین کی اور جو مواد ملا وہ ثناء جاوید کے ساتھ کام کے دوران مختلف ساتھی کارکنوں کے ذاتی تجربات کے اشتراک سے متعلق تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی ٹیم کو بھی ثناء جاوید کے خلاف منصوبہ بندی کی مہم کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ثنا جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے متعدد افراد کی جانب سے بدتمیزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد اداکارہ نے اُن پر لگائے جانے والے الزامات پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔   

انٹرٹینمنٹ سے مزید