• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، نواز سلامت

کوپن ہیگن( پ ر) مسیحی رہنما نواز سلامت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن تمام معاملہ میں جیت عمران خان کی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے خلاف عدم اعتماد لانے کی بیرونی سازش بے نقاب ہو چکی، پاکستان کے عوام کو ایماندار رہنما اور بد عنوانوں میں فرق نظر آ چکا ہے، الیکشن آج ہو یا کل عمران خان اور پاکستان کے عوام ان بدعنوانوں کو شکست دیں گے اور ثابت کریں گے کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، اعلیٰ عدالت نے سندھ ہاؤس میں لگے ضمیر فروشی کے بازار کو بالکل نظر انداز کر دیا اور لوٹوں کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی ، یہ سوال پاکستان کا بچہ بچہ اعلیٰ عدالت سے پوچھ رہا ہے اور پوچھتا رہے گا، نواز سلامت نے کہا کہ لگتا ایسے ہے اپوزیشن والوں کو ماضی کی طرح جلدبازی میں کھائی ہوئی مٹھائی بہت مہنگی پڑے گی۔

یورپ سے سے مزید