اسلام آباد (نیوزایجنسیاں ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے بازار میں گھڑی یا زیور نہیں ۔ پاکستان کی عزت بیچی ہے،گھڑی پاکستان کے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعلقات کے اعزاز میں بطور تحفہ ملی تھی بازار میں بیچنے کے لیے نہیں دی گئی تھی جبکہ سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے توشہ خان اسکینڈل پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر کہا ہے کہ کوئی اچھا الزام ڈھونڈ لو ،،آپ لوگوں نے تو تحفے چوری کر کے بیچے۔لیگی رہنما احسن اقبال نے فواد چوہدری کے عمران خان کے توشہ خانے سے مہنگی جیولری بیچنے کے اعتراف کرتے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ میری گھڑی ، میری مرضی ، میں نے بیچی، بات اتنی سادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ گھڑی پاکستان کے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعلقات کے اعزاز میں تحفہ میں ملی تھی وہ بازار میں بیچنے کے لیے نہیں ملی تھی۔