• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر پر حکمرانی کے بعد، عمران خان کا فیس بک پر بھی قبضہ

فیس بُک پر سابق وزیراعظم عمران خان کو 12 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے
 فیس بُک پر سابق وزیراعظم عمران خان کو 12 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حکمرانی کرنے کے بعد، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اب فیس بک پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر سابق وزیراعظم عمران خان کو 12 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

فالوورز میں اضافے کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے فیس بُک پر 12 ملین فالوورز ہیں۔

عمران خان کے فیس بُک اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر اپنی پارٹی کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ عمران خان نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ سے صرف چار اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔

اس سے قبل عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 16 ملین ہوئی ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ عہدے سے برطرفی کے بعد بھی عمران خان کی مقبولیت برقرار ہے۔

سال 2020 جولائی میں ہونے والے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا تھا کہ عمران خان مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول رہنماؤں کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید