• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطرفی کے بعد بھی عمران خان کی مقبولیت برقرار

وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت برقرار ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کو 16 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ عہدے سے برطرفی کے بعد بھی عمران خان کی مقبولیت برقرار ہے۔

2010 میں بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان نے کسی بھی صارف کو فالو نہیں کیا ہوا ۔

وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر اپنی پارٹی کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 2010 میں ہی ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا لیکن وہ مقبولیت میں سابق وزیراعظم عمران خان سے کافی پیچھے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے فالوورز کی تعداد صرف 5 اعشاریہ 7 ملین ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید