• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس، PTI کا ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ


منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز کے معاملے پر تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنسز پر جلد فیصلے کیلئےاستدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔

26 ارکان پنجاب اسمبلی پر وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید