• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازالدین نے گاؤں میں لڑکی کو دیے گئے اپنے چیلنج کا تذکرہ کردیا

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ٹی وی دیکھنے کے دوران بات نہ کرنے والی لڑکی کو دیے گئے چیلنج کا تذکرہ کردیا۔

نواز الدین صدیقی کی فلم ہیرو پنتی 2 جو رواں ماہ ریلیز ہورہی ہے، وہ اس کی پرموشن میں مصروف ہیں، نے ایک انٹرویو میں اداکار بننے سے پہلے ایک چیلنج کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ گاؤں میں ایک لڑکی نے ٹی وی دیکھنے کے دوران بات کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر میں نے اسے چیلنج دیا کہ ’میں تجھے ٹی وی پر آکر دکھاؤں گا‘۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بہت ہی دھیمے انداز میں کیا، وہ مغربی اتر پردیش کے گاؤں میں ایک کسان کے یہاں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔

انٹرویو کے دوران نواز الدین نے بتایا کہ کئی برس پہلے جب وہ گاؤں میں رہتے تھے، ایک لڑکی جو ٹی وی دیکھنے میں مصروف تھی اور وہ ان سے بات نہیں کررہی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اس لڑکی سے کہا کہ یاد رکھنا ایک دن میں تمہیں ٹی وی پر آکر دکھاؤں گا۔

وہ پہلے بھی ایک انٹرویو میں اس نوعیت کی بات کا تذکرہ کرچکے ہیں تاہم اس بار نواز الدین نے تفصیل سے بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب گاؤں میں ٹی وی آیا، وہ لڑکی ایک پروگرام دیکھنے جاتی تھی، راستے میں اُس سے بات کرتا تو مجھے اگنور کرتی، ایک بار میں نے اُسے ٹی وی پر آنے کا چیلنج دے دیا۔

نواز الدین نے انکشاف کیا کہ میں نے جب پہلی ٹی وی سیریز میں کام کیا تو دوست کو گاؤں میں فون کیا اور اُسے کہا کہ لڑکی کو بتادو، میرا پروگرام اتوار کو نشر ہوگا۔ جس پر مجھے پتا چلا کہ اُس کی شادی ہوچکی ہے اور اُس کے بچے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پر دوست نے مجھے بتایا کہ بھائی وہ تو شادی شدہ ہے اور اب تو اُس کے 5 بچے ہیں، جس سے اُس کی شادی ہوئی ہے وہ اُسے ٹی وی نہیں دیکھنے دیتا بلکہ گھر سے بھی نہیں نکلنے دیتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید