تہران (جنگ نیوز )ایران اور چین نے دوطرفہ فوجی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے بدھ کوچینی وزیردفاع کے تہران کے دورے کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔چینی وزیردفاع وی فینگھے نے تہران میں صدرابراہیم رئیسی سمیت اعلیٰ ایرانی عہدے داروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔