• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانات نے پاک چین دوستی کو کندن بنادیا، الطاف شاہد

لندن ( پ ر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ سات دہائیوں کے دوران بیسیوں امتحانات اورسانحات نے پاک چین دوستی کوکندن بنا دیا۔ خودکش حملے کے سبب شہرقائدؒ کا ماحول مجموعی طورپر سوگوار رہا،سندھ حکومت کی نااہلی کے نتیجہ میں یہ دن دیکھنا پڑا ۔پیپلزپارٹی کی بدانتظامی کے نتیجہ میں خودکش حملے اوراس کے نتیجہ میں چینی اساتذہ کی ہلاکتوں کیخلاف پی ایس پی کے قائدین وکارکنان سراپااحتجاج ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان اورچین کے عوام ایک دوسرے کی وفاؤں اورقربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتے ۔پاکستان کی مستعدسکیورٹی فورسز سانحہ کراچی کی تحقیقات کیلئے میدان میں اتر آئی ہیں،کامیابی وکامرانی ان کامقدر بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پر شرپسندعناصر کوہرگز پناہ نہیں ملے گی ۔ گمراہ اور شرپسندعناصراپنے مذموم ارادوں سے پاک چین دوستی کی عمارت زمین بوس نہیں کرسکتے ۔

یورپ سے سے مزید