• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سولر سسٹم کی ڈیمانڈ میں اضافہ، خریداروں کا رش

لاہور(سپیشل رپورٹر) بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سولر وسسٹم کی ڈیمانڈ میںاضافہ ہوگیا، صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں ایک ماہ سے بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، اس صورتحال میں گھریلو صارفین کا سولر ٹیکنالوجی سسٹم کی طرف رجحان بڑھ گیا ہے، ہال روڈ پر سولر پینلز خریداروں کا رش بہت بڑھ گیا ہے، ٹیکسوں اور ڈیمانڈ میں اضافے سے سولر پینلوں کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے،6ہزار روپے والے پینل کی قیمت 12ہزار روپے ہوگئی ہے ، یو پی ایس ، انورٹر اور دیگر اشیا کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، کچھ عرصہ پہلے ایک گھر کے لئے 3200واٹ سولر سسٹم کا تخمینہ 2لاکھ روپے تھا جو4لاکھ روپے سے زائد ہوگیا ہے، سولر پینل کے ہول سیل تاجر محمد عمران شیخ نے کہا کہ چین سے سولر پینلز کی درآمد پر ڈیوٹی میں 40فیصد اضافہ ہوگیا ، کراچی سےلاہور کٹینر کا کرایہ سوا دو لاکھ روپے تک پہنچ گیا ، قیمتوں میں اضافے سے سولر سسٹم عام صارف کی خرید سے دور ہوچکا ہے، سولر سسٹم غریب آدمی کی ضرورت ہے ٹیکسوں اور کرایوں میں فوری کمی کی جائے۔