کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہا تاہم ژوب، بارکھان اور گرد و نواح میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36،بارکھان38،دالبندین40، گوادر 37 قلات28، خضدار35، لسبیلہ44، نوکنڈی41، سبی 47،تربت42،اوستہ محمد47،ژوب37اور زیارت میں 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرخصوصاً میدانی علا قے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔