• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

نوبیل انعام یافتہ پاکستان ملالہ یوسف زئی کی اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ پہلی عید کی تصویر وائرل ہوگئی۔

ملالہ یوسف زئی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی پہلی عید کی تصویر شیئر کی۔

عید الفطر کے لیے ملالہ نے پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر گہرے رنگ کی قمیض شلوار میں پُرکشش لگے۔

ملالہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پشتو زبان میں عید کی مبارکباد دی۔

دوسری جانب ملالہ کے شوہر عصر ملک نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلیہ اور اپنی تصویر شیئر کرکے عید مبارک کہا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ سعوی عرب اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید