• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب عید کے دن تو جھوٹ اور زبان کو آرام دیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب عید کے دن تو اپنے جھوٹ اور زبان کو آرام دیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب، آج عید کا مبارک اور خوشیوں کا دن عوام کو منانے دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو 4 سال بعد مہنگائی سے کچھ ریلیف اورخوشیوں بھری عید نصیب ہوئی ہے، آج کے دن تو اپنے جھوٹ اور زبان کو آرام دیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ عید پر اپنی ناکامیوں، وعدہ خلافیوں، کرپشن اور چوریوں کا ماتم بند کریں،22 کروڑ عوام کی خوشیاں بدمزہ نہ کریں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ہوسکے تو آج دعاؤں کی قبولیت کے دن اپنے جھوٹ اور کرپشن پرمعافی مانگیں، عید کے دن کو تومعاف کردیں۔

قومی خبریں سے مزید