عید الفطر کے پر مسرت موقع پر جرمنی میں سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے پاکستان ہاؤس برلن میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک شاندار عید ملن کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں پاکستانی طلبہ اور برلن میں مقیم کمیونٹی کے نمایاں افراد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔
پریس ونگ و سفارتخانے کے دیگر افسران نے پاکستان ہاؤس برلن میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
پاکستان ایمبیسی برلن کے اعلامیہ کے مطابق انتہائی سادہ اور پروقار انداز میں منائی گئی تقریب میں سفیر پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی برادری کو میرے طرف سے اور پاکستانی قوم کی طرف عید الفطر مبارک ہو۔
ان کے بقول، "ہم میں سے ہر پاکستانی قوم کا سفیر ہے، ہمیں لوگ پاکستان کے نام سے جانتے ہیں۔"
بعد ازاں سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل، ان کے احل خانہ اور ایمبیسی اسٹاف، ان کی فیملیز بھی پاکستانی کمیونٹی سے گھل مل گئے۔
اس تقریب کے شرکاء نے سفیر پاکستان کے ساتھ تصاویر بنائیں اور پاکستان ہاؤس میں موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
عید ملن کی تقریب میں پاکستان ہاؤس میں آنے والے مہمانوں کی روایتی پاکستانی کهانوں سے تواضع بھی کی گئی۔