• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے لڑائی کے بعد 58لاکھ یوکرینی پناہ گزین بننے پر مجبور

روس کے ساتھ لڑائی شروع ہونے کے بعد یوکرین کے 58 لاکھ افراد کو اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ گزین ہونا پڑا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے UNHCR کی جانب سے یوکرین کے پناہ گزینوں سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار میں بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کے پناہ گزینوں نے سب سے پہلے اپنے پڑوسی ممالک مالدووا، رومانیہ، ہنگری، سلواکیہ اور پولینڈ کا رخ کیا  جبکہ اس سے آگے بڑھ کر ان مہاجرین کا دباؤ برطانیہ، جرمنی، آسٹریا اور چیک ریپبلک پر بھی آیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان پناہ گزینوں میں سب سے بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

دوسری جانب یورپین یونین نے گزشتہ ہفتے پولینڈ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں اپنے ملک کے اندر اور ملک سے باہر ہجرت کرنے والے شہریوں کی امداد کے لیے پہلے مرحلے میں 6.5 ارب ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید