• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بطخ نے میراتھن میں حصہ لیا اور تمغہ جیتا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ سُننے میں کافی حیران کُن لگے گا لیکن یہ سچ ہے کہ ایک بطخ نے میراتھن میں حصہ لیکر تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک بطخ کو میراتھن کے دوران کئی لوگوں اور بچوں کے ساتھ دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

فائنل لائن پر پہنچنے کے بعد، ایک خاتون کپ کی مدد سے بطخ کو پانی پلاتی ہے جس کے بعد بطخ کو تمغہ پہنایا جاتا ہے۔

میراتھن میں حصہ لینے والوں نے بطخ کو میڈل ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسٹیج پر تصویریں بھی بنوائیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید