نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ایجنسی کے افسران نےچینی کمپنی شاؤمی کے عملے پر تحقیقات کے دوران تشدد کیا ہے، تفصیلات کے مطابق بھارتی ادارے کا موقف تھا کہ شاؤمی نے ’رائیلٹی ادائیگیوں‘ کی آڑ میں رقوم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیں۔ شاؤمی نے کسی غلط کام میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔اسمارٹ موبائل فونز بنانے والی چینی کمپنی شاؤمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے اعلیٰ افسران کو مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والے بھارتی ادارے کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران ’جسمانی تشدد‘ اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔