• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی انتخابی فتح، بھارت امریکا تجارتی سودے میں تبدیلی کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک)مودی کی انتخابی فتح، بھارت امریکا تجارتی سودے میں تبدیلی کا امکان، بہار کا فیصلہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں بھارت کی پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔ سی بی این سی کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی اور اتحادیوں کی بیہار میں نمایاں فتح بھارتی حکومت کو امریکی فصلوں سے متعلق تجاویز قبول کرنے کا موقع فراہم کرے گی، خاص طور پر مکئی کی محدود اور منظم درآمد، جو پولٹری فیڈ میں استعمال ہو سکتی ہے۔بہاربھارت کے بڑے فصلوں والے صوبوں میں شامل ہے اور مکئی کی اہم پیداوار کے لیے معروف ہے۔ اگرچہ حکومت GMO فصلوں کی اجازت دینے سے گریز کرے گی لیکن اس فتح کے بعد امریکہ کے ساتھ تجارتی سودے کے لیے سیاسی گنجائش پیدا ہو گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان فصلوں کی خریداری اور تجارتی تعلقات کو فروغ مل سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید