بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے سمندروں میں پانی کی سطح ریکارڈ حد تک بلند ہوگئی۔ نیشنل میرین انوائرمنٹ مانیٹرنگ سینٹرکی سالانہ رپورٹ کے مطابق زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور برف کے تودوں کے پگھلنے کی وجہ سے سطح سمندر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ساحلی علاقوں میں1993 سے 2011ء تک ریکارڈ کیے گئے سالانہ اوسط اضافے سے گزشتہ برس سطح سمندر میں 3.3انچ یا82ملی میٹر کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافے کا عمل جاری ہے۔