کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ آبائی گائوں توبہ کاکڑی سے کوئٹہ پہنچ گئے ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کی جن میں ملک عطاء محمد مہترزئی، رضا جوگیزئی، حاجی رفیق کاکوزئی، بسم اللہ الکوزئی، خیر محمد بڑیچ، اشرف خان کاکڑ، عصمت خان کاکڑ، بہائو الدین بادیزئی، ثناء اللہ ترین، حاجی جہانگیر خانوزئی، ثناء اللہ عیسیٰ خیل، سید محمد سارنگزئی، کلیم اللہ کاکڑ، عصمت خان ناصر، بخت محمد اچکزئی، نورک سے میر وائس سلیمان خیل شامل تھے ۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی نصر اللہ کاکڑ نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر پشین میں پشتونخوا میپ کے جلسے پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پشین میں کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، پارٹی کے رہبر اور پی ڈی ایم کے نائب صدر مشر محمود خان اچکزئی کی سیاست جرات غیرت کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے ملک اور صوبے میں ہر فورم پر پشتونوں کی نمائندگی کی ہے پشتونخوا ملی عوامی پار ٹی نے ہمیشہ مرکز اور صوبے میں پشتونوں کے حقوق کیلئے پشتونوں کی ترجمانی کی ہے پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی صوبے کے اندر ہر پشتون کے دکھ اور غم میں برابر شریک ہوتے ہیں دوسرے صوبوں کے لیڈر ہمارے غم میں شریک نہیں ہوتے ۔ بلدیاتی انتخابات میں درخت کو انشاء اللہ بھر پور کامیابی ملے گی مخالفوں کو شکست نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ شہید گران عثمان خان کاکڑ کی جودجہد اور قربانیوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا ملک میں جمہوری تحریکوں ایوان بالا اور پی ڈی ایم کی سطح پر ملک کی سیاسی جمہوری تحریک اور ہر فورم پر ان کی جرات مندانہ اور جدوجہد قابل تحسین رہی ملک میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ وزیراعظم منتخب ہوا ہے پارٹی اور ہمارے لاکھوں لوگوں کا مطالبہ ہے کہ وہ شہید عثمان کاکڑ کی شہادت کے المناک واقعے کی تحقیقات کیلئے فی الفور جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں بنوں میں پشتون قومی جرگہ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں، خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی، ملی شہید عثمان خان کاکڑ توبہ اچکزئی اوراکتوبر میں پشتون آباد کے تمام شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں ۔