• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈفورڈ کونسل میں لیبر پارٹی نے 19 نشستیں جیت کر گرفت مزید مضبوط کرلی، 10 پاکستانی کامیاب

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) بلدیاتی انتخابات میں بریڈ فورڈ کونسل پر لیبر پارٹی نے اپنی گرفت مزیدمضبوط کر لی ہے، جبکہ گرین پارٹی نے ضلع میں اپنے کونسلرز کی تعداد کو دوگنا کر دیا ہے بریڈفورڈ کونسل کی 30وارڈز میں ہونے والے الیکشن میں لیبرپارٹی نے 19 نشستیں جیت کر میدان مار لیا۔ کنزرویٹو پارٹی 6 گرین پارٹی نے 3 لیبرل ڈیموکریٹ اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی یوں بریڈفورڈکونسل میں لیبر پارٹی نے ایک بار پھر اپنا ہولڈ برقرار رکھا سال 2022 انتخابات کے بعد بریڈفورڈ کونسل میں 90 نشستوں کے ایوان میں اب پارٹی پوزیشن کچھ اس طرح ہے، لیبر پارٹی52 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کنزرویٹو پارٹی کی21 نشستیں ہیں، لبرل ڈیموکریٹس 6گرین پارٹی 6،آزاد کی 6 نشستیں ہو گئی ہیں ۔بریڈفورڈ کونسل کی 30 نشستوں پر سے 10پاکستانی امیدوار، جنہوں نے مختلف پارٹیوں کےپلیٹ فارم سے انتخاب میں حصہ لیا کامیاب ہوئے ہیں، سب سے دلچسپ صورتحال ہیٹن وارڈ میں تھی اس وارڈمیں سخت مقابلے کے بعد لیبر امیدوار نصرت محمد 2068 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں جبکہ گرین پارٹی کےچوہدری خالد محمود 1914 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے خالد محمود کا یہ پہلا الیکشن تھا ٹالر وارڈ سےکونسلر کامران اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ،انہوں نے3686 ووٹ حاصل کر کے بریڈفورڈ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار نے 164ووٹ حاصل کیے۔بریڈفورڈ مور سے لیبر پارٹی کے کونسلر محمد شفیق اپنی نشست کے دفاع میں کامیاب ہوگئے،انہوں نے 2479 ووٹ لیے دوسرے نمبر پر لبرل ڈیموکریٹ پارٹی تھی جس نے1871ووٹ حاصل کیے، لٹلہارٹن وارڈ سے آزاد امیدوار نے ایک بار پھر میدان مار لیا آزاد امیدوار نور الٰہی نے 2544ووٹ حاصل کر کےلیبر پارٹی کی فریدہ میر کو شکست دی لیبر پارٹی کی فریدہ میر 1943 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی بولنگاینڈ بارکر اینڈ سے لیبر پارٹی کی کونسلررضوانہ جمیل اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی ، انہوںنے کل1947ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریب ترین حریف کنزرویٹو پارٹی تھی جس نے 1864ووٹ حاصل کیے۔مینگھم وارڈ سے لیبر پارٹی کے شبیر حسین جو بریڈفورڈ کے لارڈ مئیر بھی ہیں نے2396 ووٹ لے کراپنی کونسلر کی نشست برقرار رکھی، اسی طرح، بنگلے رورل سے کنزرویٹو پارٹی کی فلک احمد نے 2100 ووٹ حاصل کر کے پہلی بار کونسلر منتخب ہو گئی ہیں بریڈفورڈ سٹی وارڈ سے ناظم اعظم 2598ووٹ لے کراپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے کیتھلے سینٹرل سے کنزرویٹو پارٹی کے محمد ناظم3017ووٹ لےکر کامیاب ہوئے دوسرے نمبر پر لیبر پارٹی تھی جس نے 2864 ووٹ حاصل کیے ووٹوں کی گنتی کے موقع پربریڈفورڈ کے ممبران پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ ناز شاہ نے جنگ لندن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف بریڈفورڈ بلکہ پورے برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آئندہ ہونے والے قومی انتخابات کا منظرنامہ پیش کر رہے ہیں۔ لیبر پارٹی کی پورے برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں فتح نے بورس جانسن کو واضح پیغام دے دیاہے۔ بریڈ فورڈ کونسل کی رہنما سوزن ہینچ کلف نے کہا کہ اس سال ہمیں وسیع تر کامیابی ملی ہےیہ مثبت بات ہے کہ پارٹی اب ضلع بھر کے وارڈز میں سیٹیں جیت رہی ہےاس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم واقعی ضلع کے ہر حصے کا خیال رکھتے ہیں ۔بریڈفورڈ میں پارٹی کے بڑے مینڈیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ضلع میں بہت بڑی اقتصادی صلاحیت موجود ہے ہمارے پاس عوام کیلئے بہترین منصوبے ہیں۔بریڈفورڈ کونسل میں نئے کونسلرز کا اضافہ خوش آئند ہے جو ضلع کیلئےبہت اچھا تعاون کریں گے۔ بریڈفورڈ کے انتخابات کے نتائج نے کنزرویٹوپارٹی کے قومی اقدام کی جھلک دکھائی ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید