• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولز اور کالجز میں ملین بچوں اور نوجوانوں کو مینٹل ہیلتھ سپورٹ تک رسائی

لندن (پی اے) ہیلتھ چیفس نے پینڈیمک کی تنہائی اور ہلچل پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دبائو بڑھتا ہے۔ اس وقت 2.4ملین سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں کو سکولز اور کالجز میں مینٹل ہیلتھ سپورٹ تک رسائی حاصل ہے کیونکہ این ایچ ایس فاسٹ ٹریکنگ سروسز ریکارڈ ڈیمانڈ سے نمٹنے میں مدد کرنا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران ریکارڈ 650000بچے اور نوجوان این ایچ ایس مینٹل ہیلتھ سروسز سے رابطے میں تھے جبکہ کورونا وائرس کوویڈ 19پینڈامک سے پہلے یہ تعداد534000تھی۔ تاہم این ایچ ایس مینٹل ہیلتھ سے متعلق سپورٹ ٹیمز اب ملک بھر میں تقریباً 4700سکولز اور کالجز میں موجود ہیں، جن میں 287ایکسپرٹ ٹیمز انزائٹی، ڈپریشن اور دیگر عام مینٹل ہیلتھ ایشوز کا سامناکرنے والے بچوں اور نوجوانوں کو سپورٹ فراہم کر رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مزید 112 ٹیمز ٹریننگ کر رہی ہیں اور وہ اگلے سال کام شروع کر دیں گی جبکہ 2022-23میں مزید 104نئی ٹیمز ٹریننگ کا آغاز کر دیں گی۔ اس طرح ملک بھر میں ان مینٹل ہیلتھ سپورٹ ٹیمز کی تعداد 500سے تجاوز کر جائے گی۔ مینٹل ہیلتھ کیئر ان انگلینڈ کی سربراہ کلیری مرڈوک نے رچرڈ چالونر سکول سرے کے دورے کے دوران یہ جائزہ لیا کہ کس طرح گزشتہ دو سال کے دوران این ایچ ایس مینٹل ہیلتھ سپورٹ ٹیمز نے پینڈامک کی خراب صورت حال کے دوران بچوں اور نوجوانوں کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیمیں مشکلات کے شکار نوجوانوں اور بچوں کو ان کی ضروریات کے مطابق لائف لائن فراہم کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کوویڈ 19پینڈامک کے دوران گزشتہ دو برسوں میں بچوں کی زندگیوں میں بہت زیادہ خلل پڑا ہے، یہی وجہ ہے کہ این ایچ ایس (نیشنل ہیلتھ سروسز) کے سٹاف اور پارٹنرز نے سکولز میں مینٹل ہیلتھ کی سیکڑوں ٹیموں کو رول آئوٹ کر کے شیڈول سے ایک سال پہلے لاکھوں طلبہ کو تیزی سے ٹریک کر کے ان کی ضرورتوں کے مطابق سپورٹ فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ ایس مینٹل ہیلتھ سپورٹ ٹیمز ملک بھر میں تقریباً 4700 سکولز اور کالجز میں موجود ہیں، جو بچوں کو درپیش کسی بھی پریشانی یا مسائل کو سننے کیلئے تیارہیں اور میں ہر ایک سے درخواست کروں گی کہ چاہے آپ استاد ہوں، والدین ہوں یا بچے ان تک رسائی حاصل کریں اور کسی بھی مسئلے کے بڑھنے سے پہلے مدد حاصل کریں۔

یورپ سے سے مزید