پیرس (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے بتایا ہے کہ رواں سال دنیا میں قابل تجدید توانائی کے حصول کا نیا ریکارڈ قائم ہو گا، جس کی قیادت یورپ اور چین میں شمسی توانائی کے منصوبے کر رہے ہیں۔ 2021 ء میں قابل تجدید توانائی میں 295 گیگا واٹ کا اضافہ کیا گیا۔ اس سال اضافی 320 گیگاواٹ کا اضافہ ہو گا۔ آئی ای اے نے یہ بھی کہا ہے کہ 2023 ء میں ترقی کا یہ سلسلہ سست ہو سکتا ہے۔ ایجنسی کے سربراہ فتیح بیرول نے دنیا بھر میں حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کے لیے منصوبوں کی راہ ہموار بنانے میں مدد کریں۔