• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کائنات میں خدا کا بہترین اور انمول تحفہ ہے، مقررین

لیسٹر (نمائندہ جنگ) اے بیٹر کمیونٹی فار آل پاکستان و کینیڈا، جے ایف بی گاسپل اور ڈاکٹر روبن یامین سہوترہ کی منسٹری کے زیراہتمام زوم میڈیا پر انٹرنیشنل کمیونٹی کے ساتھ مائوں کا عالمی دن منایا گیا ۔اس پروگرام کو بشپ محبوب جان سہوترہ،ریورنڈ یوئیل بھٹی نے ہوسٹ کیا اور نادیہ عاطف نے ان کی معاونت کی،پروگرام کا آغاز پیٹر آگسٹین نے کیا، اس موقع پر پاسٹرشکیل انجم،ڈاکٹر عکسہ شکیل ،زرناز چوہدری، کرسٹوفر کامران،عنصرمشتاق نے گیتوں اور پروفیسر وکٹوریہ پیٹرک اور مشعل عنصر نے شاعری کے ذریعے مائوں کو خراجِ تحسین پیش کیا،پاسٹر رفعت زمرد،بھگت لال،مینا اور پاسٹر کشیہ عمانویئل نے اس موقع پر اپنے پیغامات میں کہا کہ ماں کائنات میں خدا کا بہترین تحفہ ہے، ہمیں اس موقع پر ماں جیسے انمول تحفہ کی قدر کرنی چاہیے، بچوں کو چاہیے کہ وہ وفاداری اور شفقت سے مائوں سے پیش آئیں تاکہ وہ اپنی مائوں کی دعائیں لے سکیں۔پروگرام کے اختتام پر بچوں نے اپنی مائوں کو پھول پیش کیے اور کیک کاٹ کر مائوں کو مدر ڈے کی مبارک باد پیش کی۔
یورپ سے سے مزید