• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ڈرگ کمیشن بھنگ کو قانونی حیثیت دینے پر غور کرے گا

لندن (پی اے) میئر لندن صادق خان نے ایک نیا گروپ قائم کیا ہے جو اس امر پر غور کرے گا کہ کیا برطانیہ میں بھنگ کو مجرمانہ نہ قر ار دیا جائے۔ سابق وزیر انصاف لارڈ چارلی فالکنر کیو سی لندن ڈرگ کمیشن کے پہلے سربراہ ہوں گے۔ مسٹر خان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھنگ کی ڈسپنسری کے دورے کو دلکش قرار دیا ہے۔ ایک پارلیمانی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال انگلینڈ اور ویلز میں منشیات کا سب سے بڑا جرم ’’بھنگ اپنے قبضہ میں رکھنا‘‘ تھا۔ بھنگ کی فی الحال بر طانیہ میں کلاس بی منشیات کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے، کسی کے قبضے سے بر آمد ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا ہے۔ 1996میں کیلیفورنیا میں بھنگ دواؤں کے طور پر دستیاب تھی اور 20 سال بعد آپ نشہ آور دوا اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، استعمال بھی کر سکتے ہیں اور اگانے اور تحفے میں دینے کی بھی اجازت ہے۔ 2018 میں اس کی پہلی بار تفریحی طور پر خرید و فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔ لندن کے میئر نے ٹرمپ کو آن لائن بدسلوکی میں اضافے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ میئر صادق خان نے نیویارک سے امریکہ کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ مسٹر خان نے کہا کہ ہمیں بھنگ کی تاریخ اور برطانیہ میں اپنے قوانین اور جرم اور کمیونٹی کے سلسلے میں صحت کے نتائج سے متعلقہ اپنے تجربے کے بارے میں ثبوت، ایک ایماندار، کھلی گفتگو کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے کے لئے بہترین طریقہ منشیات کا کمیشن ہوگا جو ہم نے اب قائم کیا ہے۔ آپ ماہرین سے سن سکتے ہیں، یہ ایک بات ہے لیکن اسے خود دیکھنا، ان لوگوں سے سننا اہم ہے، جو اس پودے کی کاشت اور افزائش کرتے ہیں۔ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد کمیشن سٹی ہال، حکومت، پولیس، فوجداری انصاف کے نظام اور صحت عامہ کی خدمات کو سفارشات پیش کرے گا۔ یونیورسٹی کالج لندن کی جانب سے پالیسی میں کسی بھی تبدیلی کے اثرات پر تحقیق اور تجزیہ فراہم کیا جائے گا۔ بدھ کے روز مسٹر خان نے لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹی سے ملاقات کی اور شہر میں بھنگ کی ڈسپنسری اور فارم کا دورہ کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ منشیات کے چیلنجوں کا جواب دینے کیلئے برطانیہ کیا سبق سیکھ سکتا ہے۔ قومی شماریاتی دفتر کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں تقریباً 2.6 ملین افراد نے سال نو کے آغاز سے مارچ 2020 تک بھنگ کا استعمال کیا جب وبا پھیلی ہوئی تھی۔ وزیر انصاف ہونے کے ساتھ ساتھ لارڈ فالکنر ٹونی بلیئر کے دور میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور پھر ہوم آفس کے وزیر تھے۔ وہ ہیریئٹ ہرمین کی قائم مقام قیادت میں شیڈو وزیر انصاف بن گئے، یہ کردار انہوں نے جیرمی کوربن کے ما تحت رہتے ہوئے انجام دیا۔
یورپ سے سے مزید