• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہون شریف بم دھماکہ کیس، ملزمان کی اپیلیں مسترد، سزائے موت برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سہون شریف بم دھماکے کے مقدمے میں ملزمان کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم ددیدیا۔ ہائی کورٹ میں سہون شریف میں بم دھماکہ کیس ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیا۔ سہون بم دھماکہ کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔ عدالت نے دہشت گرد نادر علی عرف مرشد اور فرقان کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کے خلاف انتہائی ٹھوس شواہد پیش کئے گئے ہیں۔ معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عدالت نے پانچ مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ سہون واقعے میں 80سے زائد افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان کے خلاف سی سی ٹی وی سمیت دیگر جدید شواہد پیش کیے گئے۔ جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان نادر اور فرقان کو 2020 میں 80 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ عدالت نے لعل شہباز قلندر کے مزار کا تقدس پامال کرنے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت 82 سال الگ سزا سنائی تھی۔ کیس میں عبدالستار، اعجاز تنویر سمیت 5 ملزمان تاحال مفرور ہے۔ 2017 میں سہون شریف میں مزار کے اندر خود کش دھماکہ ہوا جس کے بعد گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم آئی ایس آئی ایس سے ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید