کراچی (اسد ابن حسن) سوشل میڈیا پر جاری قابل اعتراض پوسٹوں کے تناظر میں سائبر کرائم ہیڈکوارٹر میں اہم تبادلے کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سائبر کرائم رپورٹنگ سیل ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سرفراز چوہدری کی خدمات ڈائریکٹر سائبر زون آپریشن لاہور کے حوالے کردی گئی ہیں۔ سائبر کرائم ہیڈکوارٹر میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان کو ڈائریکٹر سائبر زون آپریشن اسلام آباد ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ مذکورہ چارج کے علاوہ دیگر تحقیقات کی انجام دہی بھی کرتے رہیں گے۔