• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پنجگور(نمائندہ جنگ) آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل کمال انور چودھری نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے تلخیاں اور نفرتیں ختم کرکے ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ایف سی بلوچستان خود کو عوام کا خادم سمجھتی ہے دیگر اقوام اور شہریوں کی طرح بلوچستان اور خصوصاً بلوچ نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آکر ایف سی کا حصہ بن کر ملک قوم اور اپنے علاقے کی خدمت کریں ۔سکیورٹی فورسز اور ایف سی کی طرف سے کسی کی کاروبارِ پر پابندی نہیں ، چاھتے ہیں کہ عوام کی معیار زندگی اور معاشی حالات میں تبدیلی ائے کوئی بندہ قانون سے بالاتر نہیں قانون ہاتھ میں لینے والا کوئی بھی ہوانھیں قانون کے مطابق سزا ملے گی بارڈر سے اشیاء خوردونوش لانے اور کاروبار پر ایف سی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے ۔
اہم خبریں سے مزید