• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کا دوسری مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار اکشے کمار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، وہ کینز فلم فیسٹول میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔ 

بالی ووڈ کے کھلاڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق بتایا۔ 

اپنے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ وہ کینز 2022 میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند تھے۔

انہوں نے لکھا کہ بہت افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 

اکشے نے بتایا کہ وہ اس ایونٹ میں شریک نہیں ہو پائیں گے، تاہم بھارت کی نمائندگی کرنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ 

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اکشے کمار کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس سے قبل اپریل 2021 میں بھی وہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید