• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سنی کانفرنس‘ نفرتیں ختم‘ عشق مصطفیٰؐ کا پیغام پھیلانے کا عزم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) عالمی سنی کانفرنس نے نفرتیں ختم کر کے محبتیں بڑھانے اور دنیا بھر میں عشق مصطفیٰؐ کا پیغام پھیلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو منعقدہ کانفرنس کی صدارت پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی نے کی جبکہ مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان پیر محمد خالد سلطان القادری‘ پیر سید مہر فرید الحق شاہ گیلانی، پیر عبدالقادر شاہ گیلانی، پیر سید حسین الدین شاہ، پیر حامد سعید کاظمی، شیبر حسین شاہ گیلانی، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، سنیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقبل خان، پیر سید عرفان شاہ مشہدی، سید تنویر حیدر شاہ، پیر سید محفوط شاہ مشہدی، پیر محمد امین الحسنات ، پیر شمیم صابر صابری، پیر محمد ضیاء الحق سیالوی، پیر سید اقرار الحسن شاہ، پیر سید علی سلطان بلاول ، پیر محمد عطاء اللہ تونسوی، دیوان احمد مسعود چشتی، ڈاکٹر پیر ساجد الرحمان، علامہ ثاقب رضا مصطفائی، پیر سید ارشد سعید شاہ کاظمی، پیر سید جابر علی ہمدانی، پیر سید مخدوم عباس ہمدانی، خواجہ محمد ضیاء الحق سیالوی، پیر حبیب اللہ شاہ، پیر سید فیصل ریاض حسین ، پیر سید نعمان ریاض ، پیر سید حبیب اللہ شاہ، پیر سید عبدالجبار ، پیر سید سعادت علی ، پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ ، پیر محمد بدر عالم جان، پیر شیخ محمد نقیب الرحمان، شیخ حسان حسیب الرحمان، پیر سید سخی چن پیر ، پیر سید سخی غازب لعل ، پیر سید سلطان علی ، پیر غلام حسنین قادری، پیر سید اویس محمد ، پیر سید قوسین بخاری، پیر سید اسماعیل بخاری، پیر خاکی شاہ، مخدوم محمود مستوار قلندر، پیر مجتبیٰ گل فاروق بادشاہ، سائیں شعبان فرید کلیامی، ابوالخیر محمد زبیر، صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین سنی اتحاد کونسل، علامہ سید عظمت حسین شاہ گیلانی، پیر سید حبیب الحق شاہ، پیر ثانی سرکار سمیت بڑی تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پیش کی گئی قراردادوں میں سودی نظام کے خاتمے‘ ایٹمی و دفاعی صلاحیت کے تحفظ‘ کم از کم تنخواہ 25ہزار اور زیادہ سے زیادہ 3لاکھ مقرر کرنے‘ اشرافیہ کے بیرون ملک علاج‘ سامان تعیش اور بڑی گاڑیوں کی درآمد پر پر پابندی سمیت پڑوسی ممالک سے سستی گیس اور تیل کا حصول ممکن بنایا جائے۔ انٹرنیشنل سنی سیکرٹریٹ کی بحالی کیلئے حمزہ مصطفائی کی نگرانی میں تشکیل دی گئی 5رکنی کمیٹی میں خلیل الرحمان، شبیر شاہ گیلانی ، قاری عبدالرحیم اور ڈاکٹر تیمور شامل ہونگے۔
اسلام آباد سے مزید