• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتقامی ہتھکنڈے، بچہ حکومت کی ایک بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی، پرویز الٰہی

لاہور (نیوزرپورٹر) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سیکرٹری محمد خان بھٹی سے متعلقہ اسمبلی افسروں اور اہلکاروں کے گھروں پر پنجاب پولیس کی جانب سے اچانک چھاپے مارے گئے اور ان کو گرفتار کرنا شروع کر دیاگیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتقامی ہتھکنڈوں سے بچہ حکومت کی ایک بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی انہوں نے ریسرچ آفیسر اور2جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ کوگرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی افسروں اور سٹاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آ رہا ہے جو عوام بھول چکے تھے۔ پنجاب اسمبلی ترجمان کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، ان کے ساتھ تعینات گریڈ سترہ کے ریسرچ آفیسر شہباز احمد، دو جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ علی ذیشان اور غلام مرتضیٰ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ملک بھر سے سے مزید