• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ہرانے کیلئے اکٹھے ہونے والوں کا اکٹھا جنازہ نکلے گا، عمران خان

صوابی (ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے مجھے ہرانے کے لیے ایک ہوگئے ہیں.

 ڈیزل اوراسٹوجز ان سب کی سیاست کا اکٹھا جنازہ نکلے گا‘یہ جانوروں کی سطح سے بھی نیچے گر چکے ہیں، جانور بھی اتنا کھاتا ہے جتنا اس کی بھوک ہوتی ہے مگر ان کا پیٹ ہی نہیں بھرتا‘سارے پاکستان کو پتا ہے کہ لوٹے کون ہیں.

 ساری دنیا کے سامنے وہ لوٹےہوئے ہیں لیکن الیکشن کمیشن ان کو بچانے کے لیے نکتے ڈھونڈ رہا ہے‘اگر یہ لوٹے الیکشن کمیشن سے بچ بھی گئے تو پاکستان کے عوام سے نہیں بچیں گے‘ ہماری آنکھوں کے سامنے ایف آئی اے تباہ ہورہی ہے‘ایف آئی اے کے ساتھ وہی ہو رہا ہے جو ایم کیو ایم نے کراچی پولیس کے ساتھ کیا‘ایم کیو ایم کی کارروائیوں کے بعد آج تک سندھ پولیس اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکی اور صوبے میں رینجرز بلانا پڑی۔

 پیر کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زرداری‘ شریفوں نے 10 سال حکومت کی، دس سال ڈیزل ان کے ساتھ فٹ ہوا تھا، تھری اسٹوجز نے 10سال حکومت کی تو 400 ڈرون حملے ہوئے، زرداری اورگیدڑنوازشریف نے ایک بار بھی اس پر احتجاج نہیں کیا‘.

 ان دوخاندانوں کواس لیے مسلط کیا گیا ان میں جرات نہیں ہے‘دونوں خاندان پیسے کی پوجا کرتے ہیں، یہ کبھی پاکستانیوں کے حقوق کیلئے نہیں کھڑے ہوں گے، یہ کبھی اپنے آقاؤں کے سامنے زبان نہیں کھولیں گے ‘ان کوپتا تھا عمران کبھی اڈے نہیں دے گا۔

ان کوپتا ہے عمران خان کا جینا مرنا پاکستان ہے، اس لیے یہ سازش کی گئی۔ 30سال سے دو خاندان ملک میں حکمرانی کر رہے ہیں، شہباز شریف کہتا ہے ہم تو بھکاری اس لیے غلام ہیں، ان کا ایک وزیر کہتا ہے ہم تو امریکا کی غلامی کرنے پر مجبور ہیں۔

اہم خبریں سے مزید