• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ادارے میں 20 ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میرے ادارے میں 20ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے مجھ پر اس حوالے سے بہت دباؤ بھی ہے لیکن ہم دباؤ نہیں قبول کر رہے اورانہیں سزا دلانا چاہتے ہیں40 ہزار سے کم اجرت پر مزدور کام کرنے کا انکار کردیں وزارت بچانے کے لئے اپنا منہ کالا نہیں کرسکتا اور میں دس مرتبہ وزارتوں پر لات مار سکتا ہوںʼ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کے تحت منعقدہ آل پاکستان وومن ورکرز کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے محنت کش لیڈران زہرہ خان، ناصر منصور، پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی ، ذوالفقار شاہ ، اسد اقبال، مظہر عباس، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سعید غنی نے کہا کہ سب سے پہلے سندھ حکومت ہے جس نے ہوم بیسڈ ورکرز کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ہم آئیڈیلزم کی طرف چلے جاتے ہیں۔ میں خود بھی ایک ادارے کا برطرف شدہ ملازم ہوں۔ میری دادی خود دکان چلاتی تھیں اور انہوں نے میرے والد اور ہمیں پڑھایا۔
اہم خبریں سے مزید