• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی کا عام انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد ( افضل بٹ)آزاد کشمیر عام انتخابات ، الیکشن کمیشن 27جولائی کے اعلان پر قائم جبکہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے شیڈول کے حوالے سے سیاسی اور آئینی بحث شروع ہو گئی ہے۔ ایک جانب آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے اجراء کو آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے اس کے دفاع میں تفصیلی وضاحت جاری کی ہے، جبکہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے موجودہ حالات کے پیش نظر انتخابی شیڈول واپس لینے اور انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات آئین کے مطابق 27 جولائی کو ہی منعقد ہوں گے۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تبصروں اور تاثرات کے جواب میں جاری بیان میں کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 22(4) کے تحت قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات اسمبلی کی آئینی مدت کے اختتام سے قبل ساٹھ روز کے اندر منعقد ہونا لازمی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید