راولپنڈی (عاصم جاوید) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے حکومت کو بلا معاوضہ خدمات کی پیشکش کر دی۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ اور چاروں صوبائی و اسلام آباد کے آئی جی صاحبان سے رابطہ کیا ہے۔