• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کراچی کیلئے 500 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے، سیف الدین

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے وفاقی بجٹ 2026- 27، سندھ کے آنے والے بجٹ اور کراچی کو درپیش سنگین مسائل کے حوالے سے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی وفاقی حکومت کے بجٹ میں 62 فیصد حصہ ڈالتا ہے آخر کیوں ترقیاتی منصوبوں میں کراچی کو اس کا جائز حق نہیں دیا جاتا،کراچی کے عوام اس وقت پانی کے شدید بحران، صفائی،ستھرائی، ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی خستہ حالی و انفرا اسٹرکچر کی تباہ حالی،تعلیم اور صحت سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں، وفاقی حکومت کراچی کے لیے کم از کم 500 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے، سندھ حکومت اپنے بجٹ میں ہر ٹاؤن کے لیے کم از کم5ارب روپے مختص کرے، صوبائی حکومت کراچی کے ساتھ متعصب ،صوبہ میں آ نے والے 70فیصد فنڈز کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم واقعی کراچی کے حقوق کی دعویدار ہے تو اسے ایسے بجٹ کی منظوری پر کابینہ سے احتجاجاً واک آؤٹ کرنا چاہیے تھا، گزشتہ سال وفاق نے کے فور کے لیے صرف 3.2 ارب روپے فراہم کیے۔

اہم خبریں سے مزید