• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری دفاتر کی چھتوں پر بارش کا پانی جمع کرنے کے نظام نصب کیے جائینگے

اسلام آباد (نیو ز ر پورٹر)وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و ورکس میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر کی چھتوں پر بارش کا پانی جمع کرنے کے نظام نصب کیے جائیں گے، موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سےملک کو غیر معمولی بارشوں اور ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے شدید متاثر ہو چکا ہے۔انہوں نے یہ بات معروف ماہر ماحولیات اور سماجی کارکن ، چیئرپرسن صبح نو شاہدہ کوثر فاروق سے ملاقات کے دوران کہی جس میں ماحولیاتی تحفظ اور پانی کے مؤثر استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید