اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) پاکستان کی پہلی اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ 2026 آج (پیر) انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں باضابطہ طور پر لانچ کی جائے گی۔ ایونٹ کا اہتمام مشال پاکستان کے اشتراک سے کیا جائے گا جو نیو اکانومی اینڈ سوسائٹیز ۔پلیٹ فارمز، ورلڈ اکنامک فورم کا کنٹری پارٹنر ادارہ ہے۔اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ پاکستان 2026 ملک کا پہلا جامع قومی جائزہ ہے۔ مشال پاکستان کی طرف سے تیار کردہ، رپورٹ میں عوامی ادراک کے سروے، ادارہ جاتی تجزیہ اور قومی اشاریہ کو ایک فریم ورک میں ملا کر سیاسی، سول، اقتصادی، ڈیجیٹل، قانونی اور سماجی آزادیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔