• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگژری اور غیرضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد


وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق غیر ضروری آئٹمز کی درآمد پر پابندی سے روپےکی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے درآمد ایکسپورٹ بل میں فرق کی وجہ سے پابندی عائد کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ درآمد پر عائد پابندی والی اشیاء میں لگژری گاڑیوں سمیت کاسمیٹکس کے سامان اور دیگر غیر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پابندی پر فوری عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید