کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں۔ چاروں ہفتہ سے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔ سری لنکا کے خلاف لگایا جانیوالا پری سیریز کیمپ آج مکمل ہوجائے گا۔ چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ اسماویہ اقبال نے قومی خواتین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ ز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گل فیروزہ، صدف شمس اور طوبیٰ حسن مستقبل میں بھی ویمنز کرکٹ میں بہترین اضافہ ثابت ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں نے دسمبر میں منعقدہ ایمرجنگ کیمپ کے دوران بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔ طوبیٰ حسن کو حالیہ ورلڈکپ میں بحیثیت ریزرو کھلاڑی بھیجا گیا تھا، وہ ایک اچھی اسپنر ہیں۔