• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ہاکی سیمی فائنل میں رسائی کیلئے آج لازمی جیت درکار

ناگویا ( نمائندہ خصوصی) قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں اپنا آخری پول میچ پیر کو عمان کے ساتھ کھیلے گی، کامیابی سے ہی سیمی فائنل میں پہنچاسکتی ہے ۔ پاکستان اور چین کے نو پوائنٹس ہیں۔ملائیشیا 12پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جو اپنا آخری میچ پیر کو چین کے ساتھ کھیلے گا، چینی ٹیم جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں داخل ہوسکتی ہے، پاکستان کو چین کے خلاف گول اوسط پر سبقت حاصل ہے۔ کپتان محمد ابوبکر نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے خلاف آخری لمحات میں ہونے والا گول خاصا مہنگا پڑ گیا، عمان کے خلاف جیتنے کی کوشش کریں گے، ملائیشیا کے خلاف کچھ غلطیاں سامنے آئی ہیں، دفاعی لائن میں کمزوری کا احساس ہوا، فاروڈز بھی موو سے فائدہ نہیں اٹھاسکے ۔گیمز میں پاکستان اسکواش ٹیم کے مینز اور ویمنز ٹیم ایونٹس پیرسے شروع ہوں گے۔مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو دوسری سیڈنگ ملی ہے۔

اسپورٹس سے مزید